ڈاکٹر میرکوکب علی پرنسپل اسلامیہ کالج کے اطلاع کے بموجب پروفیسر ڈاکٹر
ایس ایم رحمت اللہ رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی حیدر آباد جو ماضی
میں اسلامیہ ڈگری کالج کے تقریبا 25سال تک شعبہ پبلک اڈمنسٹریشن کے لکچرر
رہ چکے ہیں ۔سال حال 2015کے تعلیمی نتائج اور طلباء کو گولڈ میڈل کے حصول
پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے ۔حالیہ کالج کے نتائج ریاست کے دیگر کالجیس
کے نتائج پر سبقت رکھتے ہیں ۔لکچررس کے تقررات پر حکومت کے پابندی کے
باوجود انتظامیہ خانگی تقررات کرکے طلباء و طالبات کے
تدریسی معاملات کو
متاثر ہونے نہیں دیا ۔یہ انتظامیہ کا مثبت اقدام ہے ۔پروفیسر رحمت اللہ نے
کہا کہ اسلامیہ ڈگری کالج ریاست کا وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جو غیر تجارتی
انداز میں اقلیتی طلباء و طالبات کو بہتر و عمدہ تعلیمی سہولتیں فراہم
کررہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اسلامیہ ڈگری کالج کے تین طالبہ پی ایچ ڈی میں
داخلہ حاصل کرچکی ہیں ۔آخر میں انہوں نے چیرمین الحاج شیخ بشیر احمد
،سکریٹری پی چاند پاشاہ ،اور پرنسپل ڈاکٹر کوکب علی کی کاوشوں کی ستائش
کرتے ہوئے مبارکباد پیش اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔